24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسردیوں میں تمام حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کر کے ہی حادثات سے...

سردیوں میں تمام حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کر کے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے،قائم مقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):قائم مقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلو چستان انور بلوچ نے کہا ہے کہ شہری سردیوں میں تمام حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کر کے ہی گیس لیکج کے حادثات سے بچ سکتےہیں۔ آگاہی مہم کا مقصد شہر یوں کو یہ بتانا ہے کہ وہ سردیوں میں گیس ہیٹر کے استعمال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے حادثات پر قابوپائیں تاکہ ان کی قیمتی جان بچ سکے ، علما اور میڈیا سوئی سدرن گیس کمپنی کی آگاہی مہم میں ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کو ئٹہ پر یس کلب میں سمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر علماکرام اور کو ئٹہ پر یس کلب کے صدر عبد الخالق رند سمیت افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انور بلوچ نے کہا کہ کو ئٹہ شہر کے مختلف علا قوں میں گیس پائپ لائن ڈالنے کے بعد شہر کے تمام علاقوں میں گیس پر یشر میں بہتری آئی ہیں، سبز ل روڈ ، نواکلی ،سپنی روڈ اور ملحقہ علا قوں میں پائپ لائن ڈالنے کے بعد گیس پریشر ٹھیک ہو گیا ہے اور سریاب کسٹم اور ملحقہ علا قوں میں کمپنی کی جانب سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں کو ئٹہ میں گیس کی طلب بڑھ جا تی ہے گزشتہ سالوں کی نسبت اب کو ئٹہ میں گیس پر یشر پہلے سے بہتر ہوا ہے ہماری کوشش ہے کہ کو ئٹہ میں گیس لیکج کے حادثات پر مکمل قابو پا یا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد بھی یہی ہے کہ کسی انسان کی جان گیس لیکج کی وجہ سے نہ چلی جا ئے اگر گیس واقعات کی تعداد کو گزشتہ سالوں کے ساتھ موازنہ کریں تو رواں سال ان کی تعداد بہت کم ہے۔ انہوں نے کسی بھی شکایت کی صورت میں گیس کمپنی دو گھنٹے کے اندر اس معاملہ کو حل کر دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علما ئے کرام اور میڈیا اپنا کردار ادا کر ے ۔

- Advertisement -

کو ئٹہ پر یس کلب کے صدر عبد الخالق رند نے سیمینار سےخطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں گیس کی سہو لت نہ ہونے کے باعث لو گوں کی تعداد کو ئٹہ کا رخ کر تے ہیں یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں گیس کی ڈیمانڈ میں اضا فہ ہوجا تا ہے ۔ بعد ازاں مولونا محب اللہ ،مولانا مفتی نعمان ،و دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں