36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںسردی اورکورے کے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کیلئے باغبانوں کو پودوں...

سردی اورکورے کے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کیلئے باغبانوں کو پودوں کے تنوں پرچونے اور نیلے تھوتھے کے محلول سے فوری سفیدی کا مشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 21 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سردی اورکورے کے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کیلئے باغبانوں کو پودوں کے تنوں پرچونے اور نیلے تھوتھے کے محلول سے فوری سفیدی کی ہدایت کی ہے تاکہ پودوں کو مضر اثرات سے بچانا ممکن ہو سکے اور سردی کے اثرات کو بھی کم کرنے میں مدد لی جاسکے ۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ باغات میں پودوں کے تنے کے گرد پرانی بوری یاپرالی لپیٹ کر بھی سردی کااثر کم کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں کیڑے اور بیماریاں پھلوں کے پودوں کو کمزور کردیتی ہیں ا س لئے ان کا بروقت تدارک ضروری ہے تاکہ پودے تندرست و توانا رہ سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ کہر کی متوقع راتوں میں آبپاشی کی جائے کیونکہ اس سے زمین کے درجہ حرارت میں خاطرخواہ کمی نہیں ہوتی اور پودوں کے خلیوں میں پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ نرسری میں نازک پودے سخت سردی سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں اس لئے اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو یہ پودے مربھی جاتے ہیں لہٰذا ان کو سرکنڈے یا پرالی سے اچھی طرح ڈھانپنا ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں