سرسبز و شاداب دامن کوہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

609
سرسبز و شاداب دامن کوہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک خوبصورت تفریحی مقام دامن کوہ ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، رمضان الامبارک کے دوران دامن کوہ اور پیر سوہاوہ کے مقامات پر شہری اہلخانہ کے ہمراہ افطاری کے پروگرام منعقد کرنے لگے ہیں۔

اتوار کو فیملی کے ہمراہ سیر کے لئے آئے جی ٹین کے رہائشی سرفراز احمد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دامن کوہ سے اسلام آباد کا دلکش منظر دیکھنے کا الگ ہی لطف ہے ، ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہماری سیرکا لطف دوبالا ہو جاتا ہے اور یہاں مقامی ہوٹلوں کی طرف سے افطار و سحر کے رعائتی پیکج بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دامن کوہ، مارگلہ ہلز پر قدرتی اور پرامن ماحول ہفتہ وار تعطیلات کو خوشگوار اور تفریحی بنادیتا ہے۔

یہ اہل خانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے ایک شاندار جگہ ہے جہاں ہر وقت تازہ ہوا کے ساتھ قدرتی ماحول میں سانس لینے کا موقع ملتا ہے۔ لاہور کی رہائشی ہما علی ملک نے بتایا کہ لوگ تازہ ہوا کے ساتھ سرسبز و شاداب پہاڑوں پر فطرت اور قدرتی حسن کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے ویک اینڈ کو جوش و خروش سے بھرپور بنانے کے لیے اس جگہ کا دورہ کر رہی ہے۔رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اکثر شہری اپنی فیملیوں کے ہمراہ افطار کے لئے بھی یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے سی ڈی اے پر زور دیا کہ وہ سیاحوں کی سہولت کے لیے صفائی اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کار پارکنگ کی سہولت ناردرن اسپاٹ کے قریب فراہم کی گئی ہے جہاں ایک کیفے اور کچھ چھوٹی چھوٹی دکانیں مہمانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

ہما علی نے مزید کہا کہ سی ڈی اے دامن کوہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد کی بھی ضرورت ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سطح سمندر سے تقریبا 3000 فٹ کی بلندی پر مارگلہ کی سرسبز و شاداب پہاڑیاں اور وفاقی دارالحکومت سے1000 فٹ کی بلندی پر واقع دامن کوہ ایک پرکشش ہے جو جمالیاتی حسن سے مالامال مقام ہے اور مختلف انواع اور اقسام کے پرندوں اور جنگلی حیات کا بھی قدرتی مسکن ہے۔