سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتار، تیس لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

202
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

چنیوٹ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تھانہ کوٹ وساوا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتارکر لئے ۔

تصدق شاہ گینگ کے ملزمان میں محمد حسین، ابوبکر اور تصدق شاہ شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے تیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا،

ملزمان کے قبضہ سے دیگر مال مسروقہ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان تھانہ کوٹ وساوا پولیس کو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان گن پوائنٹ پر گھروں میں گھس کر واردات کرتے تھے ۔