اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے، ارشد ندیم کی کامیابی نے دنیا میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ انہوں نےکہا کہ ارشد ندیم نے محدود وسائل اور انجری کے باوجود ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کیا، ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ارشد ندیم پاکستان کے لئے مزید ٹائٹل لے کر آئیں گے ۔