لاہور ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر ہوںگے۔ اس سے قبل پاکستان کی طرف سے امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان بھی بطور وکٹ کیپر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔