سرفراز پاکستان اور کراچی کا فخر ہے ، حافظ نعیم الرحمان کی سابق کپتان کے گھر مبارکباد کے لئے آمد

278
Sarfraz Ahmed
Sarfraz Ahmed

کراچی۔8جنوری (اے پی پی):جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی رہائشگاہ جاکر انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں4سال بعد شاندار کم بیک اور کیرئیر بیسٹ 118 رنز کی اننگز کھیلنے پر مبارکباد دی اور مٹھائی پیش کی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جس طرح آپ نے کراچی ٹیسٹ میں پرفارم کیا، اللہ تعالی آپ کو بہت ساری خوشیاں دے اور آپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے، آپ نے ہمارے ملک اور شہر کا نام روشن کیا ہے، جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں، اللہ تعالی آپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے اور آپ کو مزید عزت سے نوازے، ہم سب کیلئے خوشی کامقام ہوتا ہے جب کوئی کھلاڑی پاکستان کیلئے پرفارم کرتا ہے،

آپ کراچی کی عزت ہیں، جس پر سرفراز احمد نے حافظ نعیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ سرفراز احمد کو4سال بعد قومی ٹیم کی پلیینگ الیون میں موقع ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یکے بعد دیگرے تین نصف سینچریاں اور اپنے کیرئیر کی بہترین سینچری سمیت مجموعی طور پر4اننگز میں 335رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔