سرمائی اولمپکس میں شریک پاکستانی دستے کی آمد پر وزیراعظم عمران خان نے کھڑے ہوکر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

73

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سرمائی اولمپکس میں شریک پاکستانی دستے کی آمد پر وزیراعظم عمران خان نے تعظیماً اپنی نشست پر کھڑے ہوکر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن اسٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں ۔