سرمائی سیزن ، برف باری پر ضلع مری میں قائم ہر ایک محکمہ ماسٹر کور پلان پر عمل کرے، نبیل جاوید

120

راولپنڈی ۔21دسمبر (اے پی پی):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت مری میں ڈویلپمنٹ پلان اور سرمائی سیزن کے پیش نظر ڈی سی آفس ایم آئی ٹی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع مری کے تمام محکموں کی جانب سے بنائے جانے والے سرمائی سیزن، برف باری کور پلان سمیت دیگر اہم انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ/ ماسٹر پلان اور سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نبیل جاوید نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران انتظامات بروقت مکمل کروائیں اور سرمائی سیزن ، برف باری پر ضلع مری میں قائم ہر ایک محکمہ ماسٹر کور پلان پر عمل کرے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری آصف علی امین

اے ڈی سی آر مری کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی، چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر مری، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں، ڈویژنل فارسٹ آفیسر مری و دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔