اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ نے توانائی، آٹو اوردیگرشعبوں میں جاپان اورجرمنی کے سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے ایک سینئیراہلکار نے ”اے پی پی“ کوبتایا کہ جرمنی اورجاپان کے سرمایہ کاروں اورسرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے اجلاس میں توانائی، شمسی پینلز، الیکٹرانکس، آٹوموبائل، ٹیکسٹائل، کیمیکلز، اورپلاسٹک کی صنعتوں کی نشاندہی کی گئی اوربتایا گیا کہ ان شعبوں …
سرمایہ کاری بورڈ نے توانائی، آٹو اور دیگرشعبوں میں جاپان اور جرمنی کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ نے توانائی، آٹو اوردیگرشعبوں میں جاپان اورجرمنی کے سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے ایک سینئیراہلکار نے ”اے پی پی“ کوبتایا کہ جرمنی اورجاپان کے سرمایہ کاروں اورسرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے اجلاس میں توانائی، شمسی پینلز، الیکٹرانکس، آٹوموبائل، ٹیکسٹائل، کیمیکلز، اورپلاسٹک کی صنعتوں کی نشاندہی کی گئی اوربتایا گیا کہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی استعدادموجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی دانش مندانہ پالیسیوں کی وجہ سے آٹوموبائل کے شعبے میں مختلف گروپوں کی جانب سے وسیع سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہےں، پرکشش ترغیبات ،سہولیات اوربالخصوص ون ونڈوآپریشن و خصوصی اقتصادی زونز کی وجہ سے دونوں ممالک کے سرمایہ کار پاکستان کو غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے موزوں پائیں گے۔









