سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف سے ہاشو گروپ کے وفد کی ملاقات

152

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف سے ہاشو گروپ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے ہاشو گروپ کے حمید قدوائی اور مرتضیٰ ہاشوانی نے ملاقات کی اور اس موقع پر ہارون شریف نے وفد کو قومی معیشت کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری ،کاروباری اور ملکی معیشت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ (بی او ای) ہارون رشید سے سپین کے سفیر مینوئل دران جیمنز ریکو نے یہاں سرمایہ کاری بورڈ میںملاقات کی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے قومی معیشت کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ ، منافع جات کی منتقلی اور ملک میں کاروباری آسامیوں کے حوالے سے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ سپین کے سفیر نے کہا ہے کہ سپین کے سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔