سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ویژن قابل تحسین ہے،وزیراعلی پنجاب

102

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے معاشی روڈ میپ کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیر اعلی نے معاشی روڈ میپ کو تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا۔ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیر اعظم کا ویژن قابل تحسین ہے۔

پاکستان کومعاشی بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم نے بہترین روڈ میپ پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اور غربت میں تخفیف معاشی روڈ میپ کا قابل تحسین حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں کم لاگت زرعی مداخل سے زیادہ پیداوار کا حصول ہمارا ہدف ہے۔