- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) سرکاری افسران کی تربیت کے لئے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس منگل کو وفاقی محتسب سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالحفیظ پاشا کریں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے سرکاری ملازمین کی ٹریننگ کو بہتر بنانے کےلئے ڈاکٹر عبدالحفیظ پاشا کی سربراہی میں 11 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=283
- Advertisement -