33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسرکاری حج اسکیم کے تحت 1000 فلسطینیوں کی میزبانی کا حکم

سرکاری حج اسکیم کے تحت 1000 فلسطینیوں کی میزبانی کا حکم

- Advertisement -

ریاض ۔ 30 اگست (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت فلسطینی شہداءاور اسیران کے ایک ہزار لواحقین کے ریاض حکومت کی میزبانی میں حج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حسب روایت فلسطینی شہداءاور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کے لیے سنہ 1437ھ کے حج کے موقع پر سرکاری اخراجات پر حج کااہتمام کریں۔ خادم الحرمین خصوصی حج پروگرام کے انچارج اور وزیر برائے مذہبی امور ودعوت ارشاد الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد آل الشیخ نے شاہ سلمان کی طرف سے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کا حکم دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17901

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں