اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ49ہزار330 حج درخواستیں وصول ہوئیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوںکے وصولی کے آخری روزملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں ٹوٹل 149330 حج درخواستیں وصول ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی۔