34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںسرکاری رہائشی منصوبہ جات میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے...

سرکاری رہائشی منصوبہ جات میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ،وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ سرکاری رہائشی منصوبہ جات میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ، میرٹ پر مبنی اور ڈیجیٹل نظام کو اپناتے ہوئے عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعرات کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی کی 35سالہ تاریخ میں پہلی بار اپنی نوعیت کے انقلابی اور منفرد جدید ڈیجیٹل سروسز پیکج کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائوسنگ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور اہم سٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں ڈی جی کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارے کی 35 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس نوعیت کے جدید اور انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کا مقصد عوام کو بہتر، شفاف اور بروقت سہولیات فراہم کرنا ہے۔ سال 2024-25 کے دوران متعارف کرائے گئے یہ ڈیجیٹل اقدامات عوامی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ان اقدامات میں سینٹر الائزڈ کلائوڈ سسٹم پر ڈیجیٹلائزیشن اینڈ ڈیجیٹائزیشن، لینڈ / BUPS ریکارڈ مینجمنٹ، بی یو پیز کے تحسین کیلئے موبائل ایپ اور جیو ٹیگنگ)، پیپرا ای پیڈز کے ذریعے تمام ٹینڈرز کا شفاف طریقے سے اجراء، پروجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ مینجمنٹ، اسٹیٹ اینڈ فنانس مینجمنٹ، ا کائونٹس مینجمنٹ شامل ہیں ۔

- Advertisement -

ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں اہم اقدامات اور ان کے نتائج کی بدولت ممبرز پورٹل کا قیام ، دستاویزات کا خود کار نظام ،آن لائن ادائیگی کی سہولت ، شکایات کے ازالے کا نظام ، الرٹ سسٹم کا قیام، موبائل ایپلی کیشن ، ریذیڈنٹ کمپلینٹ پورٹل ،ممبرز پورٹل کا جلد آغاز ہوگا جبکہ فیسلیٹیشن سنٹر تمام معلومات کا حصول صرف ایک کال پر دستیاب ہوں گے ۔

وفاقی وزیر نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری ہائوسنگ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور دیگر اعلیٰ افسرا ن نے ایک سال کے دوران ناممکن کو ممکن بنایا۔ ہر شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنایاکہ روایتی نظام سے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی جانب منتقلی نہ صرف عوام کے لیے سہولت فراہم کرے گی بلکہ ادارے کی کارکردگی اور شفافیت کو بھی بہتر بنائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600214

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں