- Advertisement -
پشاور۔ 12 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر پہلی بار سرکاری سطح پر اجتماعی شادیوں کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ صوبائی وزیر برائے زکوٰۃ، عُشر و سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے محکمہ زکوٰۃ و عُشر کے زیرِ اہتمام منعقدہ خصوصی تقریب کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ خیبر پختونخوا میں اجتماعی شادیوں کے پہلے مرحلے کا آغاز ضلع پشاور سے کیا جا رہا ہے، جہاں 30 مستحق، نادار اور یتیم جوڑوں کی شادی منعقد کی جائے گی۔ ان شادیوں کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی جبکہ ہر جوڑے کو مالی معاونت کے طور پر 2 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559675
- Advertisement -