اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں(کل)پےر سے وصول کی جائیں گی اور یہ سلسلہ 26 اپریل تک جاری رہے گا ۔اسی طرح عازمین حج کے چناﺅ کیلئے قرعہ اندازی29 اپریل 2016ءکو کی جائے گی۔ حج پالیسی 2016ءکے مطابق سرکاری سکیم کے تحت86 ہزار 021 جبکہ 57 ہزار 347 عازمین حج پرآئیویٹ حج گروپ آرگنائزر کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے ،اس …
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں(کل) وصول کی جائیں گی ، قرعہ اندازی29 اپریل 2016ءکو کی جائے گی،سرکاری سکیم کے تحت86 ہزار 21 جبکہ 57 ہزار 347 عازمین حج پرآئیویٹ حج گروپ آرگنائزر کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں(کل)پےر سے وصول کی جائیں گی اور یہ سلسلہ 26 اپریل تک جاری رہے گا ۔اسی طرح عازمین حج کے چناﺅ کیلئے قرعہ اندازی29 اپریل 2016ءکو کی جائے گی۔ حج پالیسی 2016ءکے مطابق سرکاری سکیم کے تحت86 ہزار 021 جبکہ 57 ہزار 347 عازمین حج پرآئیویٹ حج گروپ آرگنائزر کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے ،اس سال شمالی ریجن (پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے)2 لاکھ70 ہزار941 روپے جبکہ جنوبی ریجن(سندھ اور بلوچستان کیلئے)2 لاکھ61 ہزار941 روپے حج پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت نئے اور موجودہ ایچ جی اوز کو کوٹہ کی تقسیم سے متعلق جائزہ لے گی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو حج 2017ءسے پہلے اپنی سفارشات واضح کرے گی۔ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں18 سے26 اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ عازمین حج کے چناﺅ کیلئے قرعہ اندازی29 اپریل 2016ءکو کی جائے گی۔








