سرکاری سکیم کے تحت حج کے لئے 80 سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،اپنے ساتھ ایک صحت مند مدد گار بھی لے جاسکیں گے

117

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) حج 2018ءکے لئے سرکاری سکیم کے تحت 80 سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔وہ اپنے ساتھ ایک صحت مند مدد گار بھی لے جاسکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے تاہم سرکاری سکیم میں اس مرتبہ 80 سال سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزاروں کے لئے 10ہزارکا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔