سرکاری سکیم کے تحت حج 2016ءکی ادائیگی کے خواہشمند عازمین کی طرف سے اب تک 2 لاکھ سے زائد حج درخواستیں موصول ہو ئیں

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج 2016ءکی ادائیگی کے خواہش مند عازمین کی طرف سے ملک بھر کی مقررہ بینک برانچوں کو اب تک 2 لاکھ سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ درخواست وصولی کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ہفتہ کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ملک بھر میں مقررہ شیڈول بینک …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج 2016ءکی ادائیگی کے خواہش مند عازمین کی طرف سے ملک بھر کی مقررہ بینک برانچوں کو اب تک 2 لاکھ سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ درخواست وصولی کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ہفتہ کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ملک بھر میں مقررہ شیڈول بینک برانچوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتہ کو بھی ان بینکوں میں درخواستوں کی وصولی کی گئی اور صبح 10 بجے سے سہ پہر اڑھائی بجے تک درخواستیں وصول کی گئیں جس کا مقصد سرکاری سکیم کے تحت حج 2016ءکی ادائیگی کے عازمین کو سہولت دینا ہے۔

Leave a Reply