سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے925 ارب روپے مختص

78

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے925 ارب روپے مختص کئے ہیں۔سالانہ پلان 2019-20ءکے مطابق حکومت نے انفراسٹرکچر کے شعبے کے لئے 369 ارب روپے ، انرجی سیکٹر کے لئے 80ارب ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے لئے 198 ارب ، واٹر سیکٹر کے لئے 70ارب ، فزیکل ٹریننگ اینڈ ہاﺅسنگ کے لئے 21ارب ، سوشل سینٹر کے لئے 96ارب ، ایجوکیشن سمیت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 21 ارب ، انوائرمنٹ کے لئے 33ارب ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 9ارب، دیگر کے لئے 24ارب ،سپیشل ایریاز اے جے کے گلگت بلتستان کے لئے 39ارب ، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 24ارب ، سائنس اینڈ آئی ٹی کے لئے 12ارب ، گورنس کے لئے 3 ارب ، پروڈکشن سیکٹر 14 ارب ، فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے لئے 12 ارب ، انڈسٹریز کے لئے 2ارب ، نالج اکنامی کے لئے 13ارب ، ایرا کے لئے 5 ارب ، دیگر پروگراموں کے لئے 100 ارب متبادل ذرائع سے 250 ارب روپے مختص کئے ہیں۔