سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مذہبی امور ڈویژن کے ایک جاری منصوبہ کےلئے 650 ملین روپے مختص

15
Budget2025-26

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 26 ۔ 2025 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مذہبی امور ڈویژن کے ایک جاری منصوبہ کے لئے 650 ملین روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

منگل کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پی ایس ڈی پی میں لاہور حاجی کیمپ کی تعمیر کے لئے 650.384 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔