اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت رواں مالی سال میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 37 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک جاری کئے گئے فنڈز رواں مالی سال کےلئے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے مختص کردہ بجٹ کے 38.5 …
سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 37 ارب روپے کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت رواں مالی سال میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 37 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک جاری کئے گئے فنڈز رواں مالی سال کےلئے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے مختص کردہ بجٹ کے 38.5 فیصد کے مساوی ہیں ۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کےلئے حکومت نے وفاقی بجٹ میں سی پیک منصوبوں کےلئے 95.73 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔







