34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںسرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر اب تک...

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 64ارب 62 کروڑ کے فنڈز جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 64ارب 62 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ ان میں سے اب تک 3 کھرب99ارب 37 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں ۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے11 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے56ارب 75 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے ایک کھرب 12 ارب 88 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے ایک کھرب ایک ارب 75 کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 3 ارب 98 کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 5 ارب 81 کروڑ ، پلاننگ کمیشن کیلئے 7 ارب 49کروڑ ، ریلویز ڈویژن کیلئے 21ارب ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے ایک 95کروڑ ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 15کروڑ 38لاکھ، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن کیلئے 35 کروڑ 52 لاکھ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 14 ارب 85 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 8 ارب 37 کروڑ ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلئے ایک ارب 56 کروڑ، لاجسٹک ڈویژن کیلئے 55کروڑ 80لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے 5 ارب 30 کروڑ ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے ایک 20 کروڑ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 8 ارب 37 کروڑ ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے 2 ارب 20کروڑ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 49 کروڑ ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 6کروڑ 24لاکھ، ہائوسنگ ورکس ڈویژن کیلئے 4ارب 10 کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 41ارب 66 کروڑ، صوبوں اور سپیشل ایریاز کیلئے ایک کھرب 56ارب 59کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 2 ارب 12 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے12 ارب 45 کروڑ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 32 کروڑ 33 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 2 ارب 7 کروڑ ، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 3 ارب 23 کروڑ ، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 25 کروڑ 48 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 2ارب 90کروڑ ، کیبنٹ ڈویژن کیلئے48 ارب 64 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ ڈویژن کیلئے40کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن 2 ارب 20 کروڑ ، سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ڈویژن کیلئے 31کروڑ 38 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584958

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں