اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 681.32 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2016-17ءکےلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 800 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیاتھا ۔ اس طرح جاری مالی سال میں 2 جون 2017 تک مجموعی بجت کے تقریباً 85.2 فیصد کے مساوی ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں