سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 ارب 88 کروڑ 58 لاکھ کے فنڈزجاری

60
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 ارب 88 کروڑ 58 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14 ارب 50کروڑ 75 لاکھ روپے  سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔