اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے علاوہ نجی سطح پر بھی شمسی توانائی کے استعمال کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ملک میں صاف اور کم لاگت بجلی کی پیداوار اور مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے علاوہ نجی سطح پر بھی اس کے استعمال کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔