18.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کے مہینے کی مکمل تنخواہ ،...

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کے مہینے کی مکمل تنخواہ ، الاؤنسز اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ایڈوانس میں ادا کی جائے گی، کے پی حکومت

- Advertisement -

پشاور۔ 12 مارچ (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت نے عید کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن 20 مارچ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، تمام انتظامی سیکرٹریز ، رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیا ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کے مہینے کی مکمل تنخواہ ، الاؤنسز اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ایڈوانس میں ادا کی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے کی تنخواہ یکم اپریل کی بجائے 20 مارچ کو ادا کی جائے گی ۔ تاہم 20 مارچ کو تنخواہ اور پینشن صرف مسلمان سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ملے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571691

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں