14.5 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومضلعی خبریںسرکاری ملازمین کی ہاؤسنگ سکیم میں آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی...

سرکاری ملازمین کی ہاؤسنگ سکیم میں آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 25اپر یل تک توسیع

- Advertisement -

پشاور۔ 25 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کے لئے ہاؤسنگ سکیم میں آن لائن رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 25اپر یل 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

واضح رہے کہ ملازمین کے پر زور مطالبہ کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور معاون خصوصی کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔حکومت خیبر پختونخوا نے سرکاری ملازمین کے لیے اپنا گھر حاصل کرنے کا منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب تک 80 ہزار سے زائد ملازمین درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔

- Advertisement -

مزید برآں، خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کے مسائل کے باعث کئی سرکاری ملازمین درخواستیں جمع کرانے سے محروم رہ گئے تھے اور حکومت نے ان ملازمین کو دوبارہ موقع فراہم کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی سہولت دینے کی خاطر مدت میں توسیع کی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ ہاؤسنگ حکومت خیبر پختونخوا کی ویب سائٹhousing.kp.gov.pk سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576049

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں