سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی پر 18 دکاندارگرفتار

93
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دکانداروں کو گرفتار کر لیا ۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے 8 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 8 دکاندار گرفتار کیے۔

اے سی انڈسٹریل ایریا نے 2 دکاندار گرفتار کرکے ایک پر جرمانہ عائد کیا۔دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے کارروائی اتوار بازاروں میں کی گئی۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہریوں سے ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کی شکایت کریں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہمہ وقت بازاروں میں موجود ہیں۔