27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرکاری واجبات کی وصولی میں سستی اور لاپرواہی کسی صورت قبول نہیں...

سرکاری واجبات کی وصولی میں سستی اور لاپرواہی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 29 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں سستی اور لاپرواہی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنانا محکمہ ریونیو کے افسران اور دیگر سٹاف کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لیےمحکمہ ریونیو کے افسران اس جانب اپنی خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اسے آسانی کے ساتھ حاصل کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر محکمہ ریونیو کے افسران تحصیلداران قانون گو سمیت دیگر اسٹاف موجود تھا جنہوں نے ضلع بھر میں عشر آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے اجلاس کو تفصیل سے آگاہی فراہم کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفر آباد اظہر شہزاد نے کہا کہ جن پٹواریوں کی جانب سے تا حال سرکاری واجبات ٹارگٹ کے مطابق وصول نہیں کیا گیا ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور تمام سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں کسی صورت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں اگر سرکاری واجبات کی وصولی میں بہتری نہ لائی گئی تو عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں