31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںسرکاری پاور جنریشن کمپنیوں (جنکوز) کے پرانے اور غیر فعال پاور پلانٹس...

سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں (جنکوز) کے پرانے اور غیر فعال پاور پلانٹس کی مرحلہ وار نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وزارت پاور ڈویژن کی ہدایات کے تحت سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں (جنکوز) نے پرانے اور غیر فعال پاور پلانٹس کی مرحلہ وار نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیاہے۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق اس سلسلے میں یہاں جنکو ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ میں منعقدہ تقریب میں جے پی سی ایل (جنکو-I) اور این پی جی سی ایل (جنکو-II) کے پلانٹس کے لیے موصول بولیوں کو جنکوز اور نیسپاک نے صبح 10:30 بجے اور دوپہر 2:30 بجے کھولا۔ نیلامی کے پہلے مرحلے میں کامیاب بولی کے بعد فیز-2 میں جے پی سی ایل، سی پی جی سی ایل اور این پی جی سی ایل کے مزید پلانٹس کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ اس عمل کا مقصد غیر فعال اثاثہ جات کی فروخت کے ذریعے مالی وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال میں لانا ہے۔ جامشورو جے پی سی ایل کے لیے صرف ایک کمپنی صدیق اینڈ سنز کمپنی (کراچی) نے بولی جمع کروائی۔

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے پلانٹس کے لیے کسی بھی کمپنی نے بولی جمع نہیں کروائی۔ واضح رہے کہ اس ضمن میں 17 اپریل 2025 کو قومی اخبارات اور 19 اپریل کو بین الاقوامی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ میں نیلامی کے اشتہارات شائع کیے گئے۔ بولی کا طریقہ کار "سنگل سٹیج، ٹو اینویلپ” رکھا گیا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ بولیوں کی تاریخ 19 مئی مقرر کی گئی تھی تاہم سی پی جی سی ایل کے گڈو پاور پلانٹس کے لیے بولیوں کی وصولی اور کھولنے کی تاریخ کو 30 مئی 2025ء تک توسیع دے دی گئی ہے۔ نیلامی کے لیے پیش کیے گئے پلانٹس کی مجموعی تعداد 29 ہے جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4,074 میگاواٹ اور ریزرو قیمت 40661 ملین روپے مقرر کی گئی۔ ان پلانٹس میں جامشورو، گڈو، مظفرگڑھ، کوئٹہ اور فیصل آباد کے مختلف بلاکس اور یونٹس شامل ہیں۔

- Advertisement -

حکومت نے اس عمل کو شفاف، منصفانہ اور مسابقتی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے تاکہ قومی وسائل کا موثر استعمال یقینی بنایا جا سکے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598968

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں