23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںسرکاری کاغذات اور نوٹیفکیشن پر افسر کا عہدہ اور نام دونوں لکھے...

سرکاری کاغذات اور نوٹیفکیشن پر افسر کا عہدہ اور نام دونوں لکھے جائیں، سپریم کورٹ کا حکم

- Advertisement -

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے سرکاری خط و کتابت اور نوٹیفکیشنز پر افسران کا نام لکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری کاغذات اور نوٹیفکیشن پر افسر کا عہدہ اور نام دونوں لکھے جائیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے پیر کو یہاں سندھ میں اسسٹنٹ کنزرویٹو جنگلات کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھرتیوں کے عمل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات، چیف سیکرٹری سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کر لیا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے سندھ ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لاء افسران پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں قابل وکلاء موجود ہیں ان کو لاء افسران لگایا جائے۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اشتہارات میں اسٹنٹ کنزرویٹیو افسر کے لیے عمر کی حد 30 سال مانگی گئی جبکہ عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت دے کر 45 سال کے افراد کو بھرتی کیا گیا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عمر کی رعایت مخصوص حالات میں مل سکتی ہے ۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے سیکرٹری جنگلات، چیف سیکرٹری سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جنوری 2024ء تک ملتوی کر دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414625

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں