گوجرانوالہ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان نے انسدادپولیوٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرکے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوہدایت کی ہے کہ پولیوکےمکمل خاتمے کیلئے روٹین امیونائزیشن کوبہتربنایاجائے ،آٹھ اضلاع میں روٹین امیونائزیشن بہتربنانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے گی یہ خصوصی مہم راولپنڈی،گوجرانوالہ،ڈی جی خان،بہاولنگر،بہاولپور،جھنگ،گجرات اورپاکپتن میں شروع کی جائے گی۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدرشیرازی،ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل،ایڈیشنل کمشنرکوآرڈیننس افضال قمروڑائچ،اسسٹنٹ کمشنرجنرل تنویریاسین،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرصوفیہ بلال،ڈی ایچ اوڈاکٹرمعیز، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرارشاد اللہ،گیپکوودیگرمحکموں کے افسران نے ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ قومی انسدادپولیومہم کو بھرپورانداز میں کامیاب بنایا جائےگا۔اجلاس میں پولیو،ڈینگی،آشوب چشم پرقابو کیلئے اقدامات،صحت کے شعبے میں کی جانیوالی اصلاحات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے دپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ مسڈ چلڈرنز کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے، پولیو اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ انشورنس پروگرام پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ سیکرٹری صحت علی جان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اورصوبہ بھر میں آج شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم میں پنجاب کے 36اضلاع میں دو کروڑ 20لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسیئن پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔خصوصی مہم کے تحت لاہور میں روٹین امیونائزیشن کی شرح میں15.3فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے آشوب چشم کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ہسپتالوں میں تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے لاہور اور راولپنڈی میں ہائی الرٹ ہے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع گوجرانوالہ میں پولیو مہم کے دوران 9لاکھ 63ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 4059ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 8سے زائد ورکرز گھر گھر جا کر اور اس کے علاوہ بس سٹینڈزاور فکس پوائنٹس پر 5سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔