سرگودھا ۔25فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھابابر شہزاد رانجھاءکی زیرصدارت ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد اورکارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مہر غلام عباس سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے ریکوری کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کیلئے ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ افسران کو ذُمہ داریاں سونپی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ”اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام کے تحت سرگودہا کی تمام 186 یونین کونسلوں میں لگ بھگ ساڑھے 4لاکھ سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں جو صوبہ بھر میں کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔انہوں نے دیہی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون اور دلچسپی کے بغیر اس پروگرام کے سو فیصد اہداف کو حاصل نہیں کیا جا سکتاتھا، سرگودھا کے دیہات بھی اب شہروں کی طرح صاف ستھرے نظر آرہے ہیں سرگودھا کے تمام دیہاتوں میں بلا تفریق صفائی ستھرائی، گلیوں سٹرکوں کی تعمیر ومرمت اور سیور لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی عوام اپنے ذُمہ واجب الادا ٹیکس بروقت ادا کریں تاکہ اس پروگرام کو مزید وسعت دی جاسکے۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ افسران اور فیلڈ سٹاف کو اسی محنت و لگن سے کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کی حکومتی گائیڈ لائن پر من و عن عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ ریکوری میں کے عمل میں کوئی رکاوٹ یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔