سرگودھا،بین الاصوبائی منشیات فروش گینگ گرفتار

114
Arrested
Arrested

سرگودھا۔ 18 جنوری (اے پی پی):تھانہ کوٹ مومن پولیس نے نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاصوبائی منشیات فروش گینگ کوگرفتار کر کے 14 کلوگرام آئس برآمد کر لی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت تھانہ کوٹ مومن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بین الاصوبائی منشیات فروشوں کے گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 14 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔

کارروائی میں منشیات فروشوں کے گینگ کی چین کو توڑتے ہوئے ان کے کارندے سمیت سرغنہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم انیس خان جو کہ مسافر کے بھیس میں منشیات سمگلنگ کا کام کرتا تھا کو 6 کلو گرام آئس سمیت گرفتار کیا گیا اور بعد ازان گرفتار شدہ ملزم کے انکشاف پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزم زلفت شاہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔