سرگودھا ۔ 10 فروری (اے پی پی):اپنی مدد آپ کے تحت سلیمان پورہ میں گلیوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ جاری ہے، گلی میں ٹف ٹائل لگائی جارہی ہے اب یہ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی دیکھ بھال میں کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی راہنما و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے گلی کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے تمام ممکن اقداات کر رہی ہے عوام بھی مثبت سوچ کیساتھ اپنا کردار ادا کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسائل حل نہ ہوں انتطامیہ گلیاں تعمیر کرواتی ہے مگر لوگ دیکھ بھال کرنے کی بجائے اس کی توڑ پھوڑ میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے جس کی وجہ سے یہ لوگ اپنے لئے خود مسائل پیدا کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ قبل ازیں ہم نے سلیمان پورہ میں ماڈل گلیاں بنائیں مگر لوگوں کی عدم دلچسپی کے باعث یہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں، اب پھر ہم نے اس کا سلسلہ شروع کیا ہے امید ہے کہ لوگ مثبت کردار ادا کرینگے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558314