سرگودھا۔ 24 اپریل (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتارکرکے چرس،شراب اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کی ہدایت پرمنشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نعمان سے شراب 30 لٹر، ممتاز سے رائفل 223 بور،
کبیر سے پسٹل 30 بور، تھانہ عطاء شہید پولیس نے گلفام سے شراب 40 لٹر،پسٹل 30 بور، تھانہ اربن ایریا پولیس نے حمزہ سے چرس520 گرام، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نےعاقب سے بندوق 12 بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے علی سے رائفل 44 بور، تھانہ پھلروان پولیس نے علی سے کلاشنکوف،عمر سے پسٹل 30 بور،تھانہ صدر پولیس نے شہباز سے پسٹل 30 بور اور تھانہ ساہیوال پولیس نے علی سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587220