26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںسرگودھا،ڈی پی او کی عید کے دوسرے روز بھی ون ویلرز کے...

سرگودھا،ڈی پی او کی عید کے دوسرے روز بھی ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سرگودھا۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے عید کے دوسرے روز بھی شہر میں ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے گریز کریں تاکہ مذہبی تہوار پرامن طریقے سے منایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے اس سلسلے میں ضلع سرگودھا کی پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے اور جان لیوا بھی اور یہ قانون کے تحت مجرمانہ فعل ہے۔

- Advertisement -

صہیب اشرف نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس جرم کی روک تھام اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے عید گزارنیہوگی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں عید کے تینوں ایام میں کالے شیشے والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ایسے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے جو عام طور پر ایسے خوشی کے موقعوں پر ون ویلنگ کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے پولیس کو مزید ہدایت کی کہ وہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور مشکوک افراد کے لیے بازاروں کی نگرانی کریں۔

انہوں نے موبائل اور پٹرولنگ ٹیموں کو گشت کو بڑھانے اور موثر کرنے کی ہدایت کی تاکہ عید کے ایام میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577749

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں