34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک محمد اشرف کا تبادلہ کر کے اسسٹنٹ...

سرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک محمد اشرف کا تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ تعینات کر دیا گیا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک محمد اشرف کا تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک محمد اشرف کے تبادلہ پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کرنے والے افسران کو ہمیشہ عز ت و قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک محمد اشرف کی محکمہ ریونیو کیلئے گراں قدر خدمات ہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے ، آفیسر جہاں بھی جائے اسے چاہیے کہ وہ دیانتداری اور ذمہ داری سے اپنے فرائض ادا کر ے ۔اس موقع پر ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک محمد اشرف نے کہا کہ کمشنر جہانزیب اعوان کی قیاد ت میں بہت کم عرصہ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اورہمیشہ کوشش رہی کہ عوامی خدمت کو ترجیح دی جائے۔ بعد ازاں اُنہیں تحائف دے کر دفتر سے رخصت کیا گیا۔

- Advertisement -

تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن یاسر بھٹی کے علاوہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفتر کے دیگر افسران اور جملہ ملازمین نے شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518152

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں