33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومضلعی خبریںسرگودھا، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور میں ’’ایک درخت پاکستان کے لئے‘‘ مہم...

سرگودھا، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور میں ’’ایک درخت پاکستان کے لئے‘‘ مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا۔1ستمبر (اے پی پی):”ایک درخت پاکستان کے لیے“ جاری مہم میں محکمہ صحت بھی شامل ہوگیا، اس حوالے سے ایک تقریب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر محمد اجمل بھٹی نے ہسپتال کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ ”ایک پودا پاکستان کیلئے مہم“ کے تحت ڈویژن کے چاروں اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کے سبزہ زار، ڈاکٹرز کی سرکاری رہائش گاہوں اور دیگر مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر ہسپتال کے سبزہ زار اور باہر سٹرک کنارے سو سے زائد پودے لگائے گئے۔ کمشنر نے پانچ سو سے زائد پودے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور مریضوں کے لواحقین میں تقسیم کیے۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنے عزیزو اقارب کو بھی ’’ایک پودا پاکستان کیلئے ‘‘مہم کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کو تناور درخت بننے تک ان کی بچوں کی طرح حفاظت کریں، اس ضمن میں اپنا پیغام ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں کہ ’’میں نے اپنے حصے کا پودا لگا لیا اب آپ کب لگائیں گے‘‘ اور یہ پیغام کمشنر فیس بک پیچ پر ٹیگ بھی کریں۔ کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول کو خاص طور پر تاکید کی کہ وہ اپنی تحصیل میں سب سے زیادہ پودے لگا کر دیگر کو پیچھے چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پودے لگانے والے افسران،

- Advertisement -

عام شہریوں اور خصوصاً طلبا و طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔ کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے کہ تیز رفتار ترقی کے ساتھ آلودگی کا زہر کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، اس سے انسانی زندگی کو سب سے زیادہ خطرہ ہے اور اس کے لئے سب سے اہم عنصر درختوں اور پودوں کی کٹائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخت جتنے زیادہ ہوں گے وہاں کی آب و ہوا اتنی ہی صاف و شفاف ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج درختوں کی اہمیت کے پیش نظر دنیا بھر میں درخت اور پودے و لگانے کی مہم چلائی جاتی ہے اور عوام کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جاتا ہے۔تقریب میں کنزرویٹر نیاز محمد، ڈی ایف او نثار الحق، اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول، سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم اور ایم ایس ڈاکٹر عائشہ واجد سمیت دیگر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مریضوں کے لواحقین نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385149

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں