سرگودھا، محکمہ کسٹم کی کارروائی،ساڑھے 5کروڑو روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

156
Sargodha, customs department
Sargodha, customs department

سرگودھا۔15فروری (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا کے ڈپٹی کلکٹر کسٹم ڈاکٹر جہانگیر کی نگرانی میں کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ سامان سے لدے دو ٹرک پکڑ لئے گئے ۔

برآمد شدہ سامان کی مالیت ساڑھے 5کروڑکے قریب ہے جبکہ پکڑے گئے سامان میں گاڑی نمبری TKB-357 کی جانچ رپورٹ کے مطابق ظفرانی پٹی2600 ٹن میں پیک کیا گیا

ایک وزن 50گرامI/Oانڈیا، گٹکا سپاری ظفرانی پان مسالہ برآمدی معیار 44بیگ 576 کلو،F/03سوڈیم گلوٹامیٹ(چائنا سالٹ) I/0چین400کلو16بیٖٖگ، F/0سگریٹ برانڈ میلانوپائن30کارٹن300,000سٹکس،F\0گٹکا برانڈ G.Mانڈیا میں تیار شدہ22بیگ،چین میں تیار کردہ F/0چمکدار چادریں 1400کلو،F\0بیٹل نٹس14322کلو،F\0آرٹ سلک کلاتھ (لیب کے تابع ٹسٹ)2500کلو،استعمال شدہ ٹائر مختلف برانڈ اور سائز میں 127،ہندوستان میں بنایا گیا نسوار20بیگ شامل ہیں

جبکہ دوسرے ٹرک نمبرP-4521ہنو کو نمل ہلز میانوالی تلہ گنگ روڈ پر روکا گیا جس پر 9580کلو گرام آرٹ سلک کلاتھ لدا ہوا تھا قبضہ میں لے کر ایک ملزم کوگرفتاربھی کرلیا گیا ہے۔ قبضہ شدہ سامان کی مالیت تقریباً ساڑھے پانچ کروڑہے۔