28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی دلاور گینگ گرفتار، 3...

سرگودھا، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی دلاور گینگ گرفتار، 3 موٹر سائیکل برآمد

- Advertisement -

سرگودھا۔ 03 اپریل (اے پی پی):تھانہ ساجد شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی دلاور گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید امتیاز احمدنےکارروائی کرتےہوئےموٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 3 عدد موٹرسائیکل برآمد کر لیے ۔

گرفتار ملزمان داود عرف دلاور اور عمیر پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ ایس ایچ او ساجد شہید انسپکٹر امتیاز احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 موٹر سائیکل کل مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے ۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید امتیاز احمد کے مطابق ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578313

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں