سرگودھا -09 جولائی (اے پی پی):ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور روڈ پر لکسیاں کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون مقصوداں بی بی جاں بحق ہو گئی۔
اسی طرح سرگودھا کے نواحی تحصیل بھیرہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے ڈاکٹر احسان الہی شدید زخمی ہو گیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایک اور واقعہ میں سرگودھا شہر کے نواحی چک نمبری 115 جنوبی میں شادی شدہ خاتون راشدہ پروین جوکہ قصبہ بھاگٹانوالہ کے مدینہ کالونی کی رہائشی تھی ،اچانک منہ اور ناک سے خون آنے پر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
راشدہ پروین کے ورثاء نے اس کے سسرال کو موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔پولیس تھانہ بھاگٹانوالہ نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں ۔