سرگودھا، ڈویژنل ورکنگ کمیٹی نے ہایئر ایجوکیشن کی 7سکیموں کی منظوری دے دی

110
Commissioner Sargodha Division Muhammad Jahanzeb Awan
Commissioner Sargodha Division Muhammad Jahanzeb Awan

سرگودھا۔ 11 جنوری (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 7 ہایئر ایجوکیشن اور 1 ہائی ویز سکیم کے تخمینے میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ اعلیٰ تعلیمی سکیموں میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز 49 ٹیل، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز رضی شاہ جنوبی بھکر، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے بوائز حیدرآباد تھل بھکر، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائےخواتین گوہر والا، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے گرلز برنولی میانوالی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج

برائےطالبات بن حافظ جی میانوالی اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین قمر مشانی میانوالی شامل ہیں ۔ ورکنگ پارٹی نے میانوالی میں اکاؤنٹ آفس چوک سے لنک ریلوے لائن رفیع پلازہ چوک تک زیر تعمیر سڑک کے تخمینے میں تبدیلی کی بھی منظوری دی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے ہدایت کی کہ تمام سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اے ڈی سی آر سرگودھا فہد محمود، ایس ای بلڈنگ امانت علی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ایکشن ہائی ویز کے علاوہ ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔