26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومضلعی خبریںسرگودھا، ڈویژن کے چاروں اضلاع میں یوم ِآزادی کے سلسلہ میں ”ایک...

سرگودھا، ڈویژن کے چاروں اضلاع میں یوم ِآزادی کے سلسلہ میں ”ایک پودا پاکستان کیلئے“مہم بھر پور انداز میں جاری

- Advertisement -

سرگودھا۔21اگست (اے پی پی):ڈویژن بھرکے چاروں اضلاع میں یوم ِآزادی کے سلسلہ میں ”ایک پودا پاکستان کیلئے“مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔ ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کالجز کے 40ہزار بچوں میں مفت پودے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں تقریب گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طالبات فاروق کالونی میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان ِخصوصی کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی،پرنسپل سدرہ منتہیٰ سمیت اُساتذہ کرام اور طالبات نے شرکت کی۔ کمشنر نے کالج کی طالبات میں مفت پودے تقسیم کئے اور طالبات کے ہمراہ کالج کے سبزہ زار میں پودے بھی لگائے۔

- Advertisement -

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ پودے لگانا کمال نہیں ان کی نشوونما باکمال ہونی چاہیے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنے حصے کاپودا ضرورلگائیں بلکہ یہ پیغام دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ محمداجمل بھٹی نے مزیدکہا کہ طالبات پودے لگا کر گرین چیمپین بنیں۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہاکہ پودے روئے زمین کا حسن ہی نہیں بلکہ زمین کی ہر چیز کو فطرتی حسن وجازبیت سے مزین کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر‘ کنزرویٹر جنگلات نثار احمد‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ابوالحسن نقوی او رپرنسپل سدرہ منتہیٰ نے پودے لگائے اور طالبات کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی تلقین کی۔ تقر یب میں ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر ابوالحسن نقوی‘ کنزرویٹر جنگلات نیاز احمد‘ ڈی ایف او نثارالحق اور پرنسپل سدرہ منتہیٰ سمیت اساتذہ کرام اور طالبات نے شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381203

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں