سرگودھا۔27نومبر (اے پی پی):سرگودھا میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں کارروائی کے دوران 181 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔
گزشتہ 10دنوں میں 1149 چالان کم عمر ڈرائیوروں اور 1077 چالان بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والے کے خلاف کیے گئے۔ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایات پر کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائیٹریفک پولیس سرگودھا نے داخلی و خارجی راستوں سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں بمطابق قانون کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دس دنوں میں 181 مقدمات کا اندراج کیاگیا، 1149 چالان اور 1077 چالان بغیر لائسنس کے کم عمر ڈرائیوروں ڈرائیونگ کرنے والے کے خلاف کیے گئے ہیں۔
چالان اور مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی بند کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ کچھ بچوں کے والدین کو موقع پر بلا کر وارننگز بھی دی گئیں جس میں ان والدین سے آ ئندہ کم عمر بچوں کو گاڑی نہ چلانے کے لئے دینے کی بابت شورٹی بانڈ (بیان حلفی) بھی حاصل کیے گئے ۔اس مہم کا مقصدکم عمر اور نا تجربہ کار ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کرنا ہے تا کہ آئے روز ہونے والے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ڈی پی اوکا کہنا تھا کہ والدین اور اساتذہ نوعمر جوانوں میں ڈرائیونگ کے رحجان کو ختم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پولیس کم عمر ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ انکے والدین کے خلاف مقدمات کو بھی یقینی بنائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414548