سرگودھامیں مسیحی برادری نے ایسٹر جوش وخروش سے منایا،سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات

140
Easter
Easter

سرگودھا۔31مارچ (اے پی پی):ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر پورے جوش وخروش اور مذہبی رسومات کے ساتھ منایا جہاں گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں جشن کا سماں رہا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔اس سلسلہ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹی پر الرٹ رکھا گیا اور ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے مسلح جوان اطراف گشت پر مامور رہے۔

علاوہ ازیں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوانوں نے خدمات سر انجام دیں۔اتوار کے روز مسیحی برداری نے اپنی مذیبی رسومات کے ساتھ ایسٹر پورے جوش وخروش سے منایا جس میں تمام گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں جشن کا سماں رہا۔اس حوالہ سے دعائیہ تقریبات میں ملک و ملت کی سلامتی، استحکام، بقاء اور بھائی چارے کی دعا کی گئی۔

جن کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات میں شرکت کرنے والے مرد و خواتین، گاڑیوں،موٹر سائیکلز کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ جہاں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھروگیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال تھااور گرجا گھروں پر خواتین کی شرکت پر چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی لگائی گئی اور گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی پارکنگ کے مناسب انتظامات کئے گے۔