26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا:پرائس مجسٹریٹس کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

سرگودھا:پرائس مجسٹریٹس کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

- Advertisement -

سرگودھا۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے عید کی تعطیلات میں بھی گراں فروشوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ ضلع بھر میں تعینات 45 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دو دنوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 445 انسپکشز کیں۔

نرخ ناموں کی خلاف وزی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر دو لاکھ 14 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ 22 دکانداروں کو گرفتار، 9 کے خلاف ایف آئی آرز درج اور تین دکانیں سیل کی گئیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق چینی، مٹن، بیف اور چکن فروشوں پر خاص فوکس کیا جارہا ہے۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف موثر کارروائی کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577777

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں