سرگودھا۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کوگرفتار کر کے ہیروئن برآمدکرلی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن نے ملزم اللہ یار سے ہیروئن1کلو120گرام برآمدکرلی۔
اسی طرح تھانہ شاہ پور صدر نے ریڈ کرکے ملزم مبارک سے چرس 1کلو 260 گرام برآمدکرلی۔ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔